بیجنگ : چین کے مغربی صوبے سچوان میں شدید زلزلہ، کم از کم 46 افراد ہلاک درجنوں زخمی اور 16 افراد لاپتہ ہو گئے-

باغی ٹی وی : چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے میں چھیالیس افراد ہلاک ہوئے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی صوبے سچوان میں شدید زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ریکٹر سکیل پر 6.8 کی شدت نوٹ کی گئی-

سعودی عرب : الباحہ میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز لوڈنگ میں تھا، جو چنگڈو سے تقریباً 226 کلومیٹر (110 میل) جنوب مغرب میں پہاڑوں میں واقع ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، زلزلے کے مرکز کے قریب کچھ سڑکوں اور گھروں کو پیر کو لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پہنچا، جب کہ کم از کم ایک علاقے میں مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق مغربی صوبہ سچوان کے دارالحکومت چنگڈو میں زلزلے کے جھٹکوں سے کئی عمارتیں لرز گئیں جہاں لاک ڈاؤن کے باعث پہلے ہی لوگ اپنے گھروں تک محدود تھے جبکہ یان شہر میں 17 جبکہ گانزی میں 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں، 50 افراد زخمی اور 16 افراد لاپتہ ہیں-

صوبہ سچوان کے ایک شہر میں زلزلے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک اور شہر میں سڑک بند ہونے سے آمد و رفت تعطل کا شکار رہی اور مواصلاتی لائنیں متاثر ہوئی ہیں زلزلے کے مرکز کے 50 کلومیٹر (31 میل) کے اندر ڈیم اور ہائیڈرو پاور اسٹیشنز محفوظ رہے-

افغانستان کے شہر جلال آباد میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

مغربی صوبے کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے بعد بھی وقفے وقفے سے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی حکومت نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو اورریلیف سرگرمیوں میں مدد کے لیےایک ہزار سے زائد فوجی بھجوائے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کے لیے خیمے، کمبل اور دیگر سامان بھی پہنچایا گیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زندگیاں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائےچین کا جنوب مغربی علاقے سیچوان میں زلزلے عام ہیں، خاص طور پر اس کےمغربی پہاڑوں میں، جو کہ چنگھائی تبتی سطح مرتفع کی مشرقی حدود کے ساتھ متحرک زلزلہ زون میں واقع فعال علاقہ ہے-

قبل ازیں سال 2008 میں بھی صوبہ سچوان میں ریکٹر سکیل پر 8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد ہلاک ہو ئے تھے-

کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

Shares: