چینی صدر روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی چن پنگ روس کے اہم ترین دورے پر ماسکو پہنچ چکے ہیں

چینی صدر کے دورہ روس کے دوران روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزامات پر روسی صدر کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں، یہ چینی صدر کا 4 سال میں پہلا دورہ روس ہے اور آئی سی سی کی جانب سے جاری وارنٹ کے بعد وہ پہلے عالمی رہنما ہیں جو روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اپنے 3 روزہ دورے کے دوران اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی امور پر بات چیت کریں گے

ماسکو پہنچنے سے قبل چینی صدر نے دورہ روس کو دوستی، تعاون اور امن کا سفر قرار دیا تھا. روسی اخبار میں شائع ایک تحریر میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ میں صدر پیوٹن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھاؤں گا

دوسری جانب روس کے صدر نے چینی صدر شی جن پنگ کے آج ماسکو کے دورے سے قبل یوکرین کے تنازعے کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے چین کی رضا مندی کا خیر مقدم کیا ،چینی اخبار میں شائع ہونے والے ایک اداریے میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو اِس دورے سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اوریوکرین پر چین کے متوازن سلوک کیلئے شکر گزار ہیں

تیسری بار چین کا صدر بننے کے بعد شی چن پنگ عالمی امور میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، ایران اور سعودی عرب کے مابین معاہدہ اور سفارتکاری میں چین کامیاب رہا، دنیا نے اس میں چین کے کردار اور اہمیت کو تسلیم کیا، اب چینی صدر روس کے دورے پر ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اسوقت عالمی امور کے حوالہ سے انتہائی سرگرم عمل ہے

Leave a reply