چین کی نائب سفیر کی سینیٹر شہزاد وسیم سے اہم ملاقات، پاک چائنہ تعلقات پہ تبادلہ خیال

0
42

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور چین کی نائب سفیر مس پینگ شن زوئی کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوستی ، دوطرفہ تعاون ، سی پیک اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون اور شراکت داری کے تحت امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔ 

بی آر آئی چین کے صدر شی جنگ پنگ کے خطے کی رابطہ کاری سے متعلق ویژن کا عکاس ہے۔  سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم   نے چین کے صدر شی جنگ پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

صدر شی جنگ پنگ کی قیادت میں پاکستان چین تعاون کو مزید وسعت ملی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ مثالی تعاون ایک دوسرے پر اعتماد اور گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور چین نے عالمی اور علاقائی مسائل پر ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کی حمایت کی ہے۔ عالمی فورمز میں مثالی تعاون ہماری دوستی اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔

عوامی اور ادارہ جاتی معاونت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے چین نے دل کھول کر تعاون کیا جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ سی پیک دونوں ملکوں کا علاقائی ترقی کے لئے مشترکہ ویژن کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a reply