چین کے قومی دن پر عثمان بزدار کی مبارکباد

0
43

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ :چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ چین پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد اور مخلص دوست ہے۔ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت،بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کی ہے اور صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے۔ چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔

پاکستان اورچین دوعظیم اور بااعتماد دوست ہیں،شہباز شریف

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت پر چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔ انہوں نے کہا کہ چین محنت شاقہ کے بل بوتے پر نہایت مختصر عرصے میں دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے جس کا کریڈٹ بلاشبہ چینی قیادت کو جاتا ہے۔ جدت، ریسرچ اور محنت چینی قوم کی ترقی کا راز ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوست کے ساتھ دشمن بھی چین کا احترام کرتے ہیں۔

چین: فیکٹری میں آتشزدگی، 19 افراد ہلاک

Leave a reply