چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی عوام کے ہزاروں سال کے صحت مند جسمانی صحت کا تصور اور اپنے تجربات شامل ہیںا سے فروغ دیا جائے،

بیجنگ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ روایتی چینی طب میں چینی عوام کے ہزاروں سال کے صحت مند جسمانی صحت کاتصور اور اپنے تجربات شامل ہیںاسے فروغ دیا جائے، یہ چینی تہذیب اور چینی عوام کے دانش کی عکاسی کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد ستر برسوں میں روایتی چینی طب کے شعبے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس نے عوام کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،

شی جن پنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ہمیں روایتی چینی طب کی ترقی کے اصول کے مطابق روایتی چینی طب کو جدید بناتے ہوئے مغربی طب اور روایتی چینی طب کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے،

Shares: