چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟
وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر کون استقبال کے لئے آیا، اہم ترین خبر،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیر ثقافت نے استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں.
چین پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کوسلامی دی ،عمران خان چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، چینی صدراوروزیراعظم سےملاقاتوں میں آرمی چیف شریک ہوں گے ،پاک چین وزرائے اعظم متعدد معاہدوں اورایم اویوز پردستخط کریں گے ،وزیراعظم جنوبی ایشیامیں امن وسلامتی پرخیالات کا اظہارکریں گے وزیراعظم کا دورہ پاک چین معاشی،تجارتی تعلقات مزیدمضبوط کرے گا
اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کی دعوت پر 8 سے 9 اکتوبر تک چین میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ چین کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی الگ الگ ضیافتوں میں بھی شرکت کریں گے۔
چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین اس موقع پر بہت سے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد، پٹرولیم کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطحی وفد ہو گا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے وزیراعظم اور صدر کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کی قیادت کے مابین طویل عرصہ سے قائم اس روایت کا تسلسل ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی قیادت باہمی دلچسپی، کے دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر باقاعدگی کے ساتھ مشاورت کرتی ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی
وزیراعظم عمران خان بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہارٹیکلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے جبکہ چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ میزبانی کریں گے۔ پاکستان اور چین نہ صرف گہرے دوست بلکہ ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور یہ آزمودہ دوستانہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم اور کوشاں ہے ۔
آرمی چیف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، کن شخصیات سے ہوں گی اہم ملاقاتیں؟ خبر آ گئی