چین میں محصور پاکستانی طلبا کے والدین رو رو کر دھائیاں دینے لگے، مدینہ کی ریاست والے کچھ تو خیال کریں

0
31

چین میں محصور پاکستانی طلبا کے والدین رو رو کر دھائیاں دینے لگے

باغی ٹی وی : چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے محصور طلبا کے والدین حکومت کو دھائیاں دینے لگے کہ ہمارے بچوں کو ہمارے تک پہنچادیں.متاثرہ سٹوڈنٹ کی ایک والدہ نے پریشانی کی اس صورت حال میں‌حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران ریاست مدینہ کا نام لیتےہیں . ریاست مدینہ میں تو کسی جانور کو بھی بھوکے پیاسے اور لاچاری کی حالت میں نہیں گز رنا پڑتا تھا. اب جب کہ ہمارے بچے بری طرح بھوکے ہیں پیاسے ہیں اور اپنے ماں باپ کو ملنے کے لیے ترس رہے ہیں.، ہمارے بچے ہر وقت اذیت سے گزر رہے ہیں .حکومت ان کو نکالنے کےلیے کچھ نہیں کر ہی ، اور ان کی مائیں اپنے بچوں کو ترس رہی ہیں. پاکستانی بچے جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں ان کو ہر وقت دعائیں دیتے ہیں.اس وقت حکومت سیاست مت کریں یہ ہماری جانوں کا مسئلہ ہے اس وقت ہمارے بچے ڈپریشن کاشکار ہیں. اور وہ ہر وقت اپنے پیاروں کی طرف جانے کے لیے بے چین ہیں.ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو جلدی ہمارے تک پہنچائے.

Leave a reply