چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا،وزیراعظم
چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا،پرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، چین نے موسمیاتی تبدیلیسے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی معیاری کام ،اصو ل پسندی اور بہتر ین نظم و ضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، ہمیں بھی کام کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا،ہ چین پاکستان سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کےعوام کیلئے ترقی کا باعث بنے گا،
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہپاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت پر چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ پاک چین دوستی مثالی ہےچین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہےہ چین محنت شاقہ کے بل بوتے پر نہایت مختصر عرصے میں دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے جس کا کریڈٹ بلاشبہ چینی قیادت کو جاتا ہے۔ جدت، ریسرچ اور محنت چینی قوم کی ترقی کا راز ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوست کے ساتھ دشمن بھی چین کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس حوالے سے چین میں قومی پرچموں سے سجاوٹ کی گئی ہے ا س دن کو چین میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یکم اکتوبر سن 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان ہوا تھا۔یکم اکتوبر 1949 میں چین کا قومی پرچم تیان من اسکوائر پر لہرایا گیا۔ یہ وہ دن تھا جب دنیا پہلی بار عوامی جمہوریہ چین کے نام سے قائم ہونے والے ایک وطن سے متعارف ہوئی
عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو