پاک چائنہ دوستی کی کی نئی روداد سامنے آگئی ، چائنہ نے بلوچستان کے علاقے حب میں‌پاکستانی کاروباری شخصیت کے ساتھ مل کے الکوحل تیار کرنے والی فیکٹری کا یونٹ لگا لیا ، جسے فنکشنل کر دیا گیا ہے ، چائنہ نے ہنگ چی کے نام سے برینڈ متعارف کروا دیا ، جو تازہ الکوحل والی بئیر تیار کرے گا ، چائنہ نے اس بئیر کو سٹور کرنے والا یونٹ بھی بلوچستان کے علاقے میں‌لگایا ہے ، بئیر سٹور کرنے کیلئے خصوصی ٹینک بنائے گئے ہیں جو شدید درجہ حرارت پر بئیر کو سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‌

پاکستانی خاتون شہری نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر بئیر تیار کرنے کی ویڈیو اپلوڈ کردی جس میں حب کے علاقے میں فیکٹری یونٹ دکھایا گیا ہے ، اور الکوحل تیار کرنے کا پورا طریقہ واضح طور پر دکھایا گیا ہے ، خاتون نے بئیر کی سٹوریج اور پیکنگ کا بھی مکمل طریقہ کار دکھایا ہے جس میں چینی اہلکار الکوحل کی تیاری اور پیکنگ میں مصروف نظر آرہے ہیں

چائنہ کا پاکستان میں‌سرمایہ کاری کامقصد واضح ہو گیا ہے ، چائنہ پاکستان کی سر زمین کو استعمال کر کے اپنی اشیاء کو عالمی منڈی میں‌فروخت کرنا چاہتا ہے ، سی پیک پاکستانیوں کو دیا جانے والا انوکھا لالی پاپ ہے ، چائنہ کے سی پیک سے پاکستان کو صرف 5 فیصد تک ہی آمدنی ہو گی باقی سارا منافع چائنہ خود کمائے گا ، لہزا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کو سی پیک کے نام پر بہت بڑا دھوکہ دیا گیا ہے ، موجودہ حکومت کو چا ہئے کہ چائنہ کو غیر قانونی اقدام سے روکے اور پالیسیوں میں تبدیلی اورنظر ثانی کرے

Shares: