چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا

0
106
dollar

چین کے بینک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے۔ چین اور برازیل، دونوں برکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد باہمی تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی 43 کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگ ڈاؤن بندرگاہ منگوائی ہیں اور اس طرح چین اور برازیل کے درمیان تجارتی معاملات، اب ان ملکوں کی قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 68 پیسے کا تھا۔

تاہم واضح رہے کہ امریکا میں آج کولمبس ڈے کی تعطیل ہے جس کے باعث انٹر بینک میں آج ڈالر کے سودے کل (منگل کو) سیٹل ہوں گے، ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 147 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 640 پر آ گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Leave a reply