چین نے سیلاب زدگان کیلئے 20 ارب روپے سے زائد کی امداد بھیج دی
مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی حکومت، فوج اور دیگر نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اپنے دوست ملک پاکستان کو 20 ارب روپے سے زائد کی امداد بھیج دی ہے.
چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چین نے سیلاب زدگان کے لئے 64 کروڑ 41 لاکھ یو آن (90.2 ملین ڈالر) امداد دی ہے، چینی حکومت کی جانب سے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی ہے۔
A friend in need is a friend indeed.The Chinese Govt, Military & Sisters cites, Red Cross Society of China & companies and common people…All walks of life in China are motivated to assist Pakistan in fighting the floods. In the face of disaster, China stands with Pakistan. pic.twitter.com/T9bqxudfOJ
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) September 30, 2022
چینی عوام نے 125 ملین، سفارتخانہ 17 ملین اور ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز کے وفد نے پاکستان میں چائنہ کے سفیر نونگ رونگ کی سربراہی میں ملاقات کی تھی
چیئرمین چائنہ تھری گورجز ووشینگ لیان نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا چیک عطیہ کیا تھا۔انہوں نے وزیر اعظم کو مزید بتایا تھا کہ چائنہ تھری گورجز(CTG) کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پچھلے تین ماہ سے پوری استعداد پر چل رہا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ،CPEC فریم ورک کے تحت لگایا جانے والا پن بجلی کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت 720 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے بھرپور مالی مدد فراہم کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ، چینی کمپنیوں اور چین کی عوام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا تھا۔ وزیر اعظم نے چائنہ تھری گورجز کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل اور اس منصوبے کو مکمل طور پر فعال کرنے کے اقدام کی پزیرائی کی، اور پاکستان میں ماحول دوست و کم لاگت پن بجلی کی فراہمی پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔