چین کے نئے سفیر سی پیک کو تکمیل تک لے کر جائیں گے ، فارن سیکریٹری سہیل محمود

باغی ٹی وی : پاکستان کے فارن سیکریٹری سہیل محمود نے آج چین کے نئے نامزد کردہ سفیر کو خوش آمدید کہا. اب کے استقبال کے بعد انہوں اس بات کا امید کا اظہار کیا کہ موصوف سفیر کی آمد سے سی پیک منصوبے میں مزید تیزی سے کام ہو گا اور یہ پراجیکٹ بہتر انداز سے پایا تکمیل تک پہنچے گا.

چین نے نونگ رونگ کو پاکستان کا پہلا نان کیریئر سفیر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنی ذمہ داری سنبھالی ہے اور اپنی آمد کے بعد ہی دفتر خارجہ سمیت سینئر اعلی افسران سے اہم ملاقاتیں کیں۔ وہ اگلے ہفتے چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان کے لئے خیر سگالی کا خصوصی پیغام صدرِ پاکستان کو پہنچائیں گے۔ مزید برآں وہ تقریب کے دوران صدر کو اپنا مختار نامہ بھی پیش کریں گے

Shares: