چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سےبھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

0
40

بیجنگ: چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سے کامیابی کے ساتھ بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے نیا ریکارڈ ٹھوس ایندھن راکٹ سیریز کے حامل لی جیان سے بنایا لی جیان راکٹ کو صحرائے گوبی سے زمین کے مدار میں چھوڑا گیا اس مشن میں لی جیان ون سیریز کی دوسری پرواز ہے اور لی جیان کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور سی اے ایس اسپیس کے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس نے تیار کیا ہے۔

ائیر انڈیا فلائٹ تکنیکی خرابی کے سبب مگادان ائیرپورٹ پر اتار لی گئی

چینی ماہرین کے مطابق 26 سیٹلائٹ بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کے تجربات اور ریموٹ سینسنگ پر مبنی معلومات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

لی جیان-1 کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور سی اے ایس اسپیس کے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس نے تیار کیا ہےاس کا ٹیک آف وزن 135 ٹن، ٹیک آف تھرسٹ 200 ٹن، کل لمبائی 30 میٹر، بنیادی مرحلے کا قطر 2.65 میٹر، اور 500 کلومیٹر سورج کے ہم آہنگ مدار کے لیے 1500 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے۔

بابا وانگا کی 2023 میں ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیشگوئی

Lijian-1 Y1 کو 27 جولائی 2022 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا، جس نے چھ اہم ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کیں اور چین میں پہلی بار 13 جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے 2022 فروری میں ملٹی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ریکارڈ لانگ مارچ 8 راکٹس کے ذریعے 22 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر بنایا تھا۔

Leave a reply