ائیر انڈیا فلائٹ تکنیکی خرابی کے سبب مگادان ائیرپورٹ پر اتار لی گئی

0
40
Air India

ائیر انڈیا فلائٹ تکنیکی خرابی کے سبب مگادان ائیرپورٹ پر اتار لی گئی

ایک بیان کے مطابق، ہندوستان سے سانفرانسکو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے طیارے کے انجن میں ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ان کا رخ موڑ دیا گیا جبکہ اسے روس کے مشرق بعید میں واقعے روس کے مگدان ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ جبکہ پرواز AI173 میں 216 مسافر اور 16 عملہ سوار تھا۔

جبکہ ایک بیان کے مطابق اس طیارے کو اب بحفاظت اتار لیا گیا ہے اور اب انہیں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ اس طیارے سوار مسافروں کیلئے دوسرے ذرائع سے ان کے سانفرنسکو جانے کا بندوبست کیا جارہا ہے تاکہ انہیں وقت پر اپنی منزل پر پہنچایا جائے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

یاد رہے کہ ائیر انڈیا دراصل معروف کاروباری گروپ ٹاٹا کی ملکیت ہے اور گزشتہ فروری میں انڈٰین ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ کے سی ای او کیمبل ولسن نے کہا تھا کہ 2024 کے آخر تک ایئر لائن عوام کو بڑے پیمانے پر نئی سہولیات فراہم کرے گی. جبکہ این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیمبل ولسن نے بتایا تھا کہ ’اگلے سال کے آخر تک ایئر انڈیا میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔‘ فروری کے آغاز میں ایئر انڈیا نے بوئنگ اور ایئربس سے 470 جیٹ خریدے تھے تاکہ ایئر لائن اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔

Leave a reply