آئیں ہم بتاتے ہیں کہ منشیات کی لعنت سے پاکستان کو کیسے پاک کیا جاسکتا ہے، چین کی بڑی پیشکش

0
57

اسلام آباد:آئیں ہم بتاتے ہیں کہ منشیات کی لعنت سے پاکستان کو کیسے پاک کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں منشیات پر قابو پانے کے لئے چین کی جانب سے تمام تر وزارتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امداد کی پیش کش کردی ہے

چین کی بڑی پیشکش ، چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے جمعہ کو اسلامباد میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی سے ملاقات کی اور منشیات کی لعنت کو روکنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے میں چینی حکومت کی رضامندی ظاہر کی۔

چینی سفیر جینگ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانا نہ صرف چین بلکہ پورے خطے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمسایہ ملک ہونے کی وجہ سے اس عالمی مسئلے پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نگرانی کے سازوسامان ، ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کی شکل میں اپنی امداد بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ میٹنگ کے دوران یاؤ جینگ نے انسدادِ منشیات کی خاطر چینی حکومت کے نمائندہ پولیس کونسلر مسٹر پینگ یونفی کی خدمات بھی پیش کیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جینگ نے وفاقی وزیر اعظم خان کو آگاہ کیا کہ چین کے عوام بھی پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور پوری طرح سے ان کی مدد کا وعدہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے متعلقہ مسائل پوری انسانیت کو اثر انداز کررہے ہیں ، لہذا دونوں حکومتوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ منشیات مافیا اور منشیات فروشوں کے خاتمے کے لئے باہمی اور مربوط لڑائی لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں منشیات کے کنٹرول کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرکے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستان کی طرح انسداد منشیات کے لئے علیحدہ وزارت موجود نہیں ہے لیکن منشیات کے خلاف بہت سخت ضوابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سرحدی کنٹرول فراہم کرنے اور پالیسی سے متعلق امور حل کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔

یاؤ جینگ نے کوویڈ 19 بحران کے دوران پاک بحریہ کے ساتھ تعاون سے کیے جانے والے اینٹینارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے آپریشن پر اعظم سواتی کو سراہا۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ 100 کلو گرام ضبط ہونے والی منشیات کی مالیت قریباً 3 ارب روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کئی آپریشنز کی بدولت عربوں نوجوانوں کی زندگیاں منشیات کے مالکین کے ہاتھوں تباہ ہونے سے بچا لی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف منشیات کے بہاؤ کو روکنے اور اس لعنت سے ہمیشہ کے لیے پاکستان کی جان چھڑوانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کو دعوت دی کہ وہ اے این ایف کے تحت چلائی جانے والی سہولیات ، بندرگاہوں ، چوکیوں اور جیلوں کا دورہ کریں تاکہ وہ پاکستان کے اندر منشیات کنٹرول حکام کی کوششوں کا ذاتی اندازہ لگا سکیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے چین کی جانب سے کی گئی کاوشیں قبائل دید اور غیر معمولی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے کورونا کے دوران پاکستان کو امداد فراہم کر کے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنے خلوص اور دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ پاکستان کے لئے ایک بہت سنگین مسئلہ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ اس سے ملحقہ افغانستان میں منشیات کے کنٹرول کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کی جانب سے منشیات کے مسئلے کو علاقائی چیلنج کے طور پر سامنے لانے اور اس کے حل کیلئے آگے بڑھنے پر چینی سفیر مسٹر جینگ کی کاوشوں کو سراہا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ جب چین اور پاکستان دونوں ممالک اپنے ملکوں میں منشیات کی دستیابی کی بات کرتے ہیں تو وہ صفر رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس لعنت سے لڑنے میں دونوں ریاستیں شنابشنا کھڑی ہیں ۔

Leave a reply