سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔
باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت حکام نے برامدات اور درآمدات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
کسان اتحاد دھرنا:اتنی راتیں ہم نے یہاں گزاری ہیں ایک اور سہی،ہم صبح تک انتظار کریں گے،چیئرمین کسان…
انہوں نے کہا کہ چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے ، قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا تھا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اورکتے برآمد کرے،سینیٹر عبدالقاد نےکہا کہ چینی سفیرکئی بار گوشت برآمد کرنےکا کہہ چکے ہیں-
کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے، افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔
سینیٹ میں پی ایم ڈی سی کی تشکیل نو کا بل کثرت رائے سے منظور
وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے افغانستان سے وقتی طورپر جانور درآمد کرنےکی اجازت نہیں ہے قائمہ کمیٹی نے پانچ برآمدی شعبوں پر دی جانے والی بجلی سبسڈی واپس لینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ سبسڈی واپس دینےکے لیے وزرات خزانہ کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے، برآمدی شعبوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت برآمدی صنعت کو بجلی کی سبسڈی کا معاملہ جلد حل کرے۔