چینی وزیراعظم نے وزیرا عظم کو خط لکھ دیا کیا کہا
چینی وزیراعظم نے وزیرا عظم کو خط لکھ دیا کیا کہا
باغی ٹی وی : چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا ہے جس میں .وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا گیا ہے . ، چینی وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیرقیادت پاکستان وباپرقابوپانےمیں کامیاب ہوگا
تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔انہوں نے پاکستان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے .
خیال رہے کہ وزیر اعطم پاکستان عمران خان کرونا کا شکار ہو چکے ہیں. اور کورونا ٹیسٹ آنے کے بعد وہ قرنطینہ ہے . حالانکہ انہوں نے ویکسین بھی لگوا رکھی تھی اس حوالے سے کئی ایک خیالات پیش کیے جا رہے ہیں کہ کرونا ویکسین کے بعد ہوا یا بعد میں اس سلسلے میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکاتھا،وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،
ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں ،
واضح رہے کہ دنیا بھر سے کرونا کی وجہ سے وزیرا عظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے . اس سلسلے میں انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا تھا