چینی کمپنی پنجاب میں ہاؤسنگ منصوبے میں کتنے لاکھ گھر بنائے گی؟ پنجاب نے چین سے گھر بنانے کے لئے مدد مانگ لی
وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے چینی کمپنی می شینگ انٹرنیشنل لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مذاکرات کئے۔
وفد کی قیادت گروپ چیئرمین گورونگ زونگ(Guo Rongzong) کر رہے تھے۔ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی(پھاٹا) لیاقت چٹھہ اور جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میاں محمود الرشید نے چینی وفد کو نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کومعیاری رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پنجاب میں 25لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا
چینی وفد کے سربراہ پروفیسر گورونگ زونگ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کونیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی اور ان کی کمپنی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتی ہے۔
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟
میاں محمود الرشید نے کہا کہ غیر ملکی اداروں کا پراجیکٹ کے لئے خدمات پیش کرنا خوش آئند ہے اورکم لاگت گھر وں کی تعمیر میں غیر ملکی اداروں کے تجربات سے استفادہ کیاجائے گا۔ ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی لیاقت چٹھہ نے چینی وفد کو تعمیراتی قواعد اور فنانشل ماڈلز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پھاٹا کے زیر انتظام اراضی کے علاوہ نجی شعبے کے تحت بھی کم لاگت گھر تعمیر کئے جائیں گے۔