وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں،اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قسط سے معیشت مستحکم ہوگی چین سے کہیں گے اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں وزیراعظم چین سے کہیں گے کہ زراعت کے پلان میں ہماری مدد کریں کیونکہ زراعت کا شعبہ ہمارے لیے اہم ہے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ نیپرا نے خوشخبری سنا دی
وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کےلیے قسط منظورکرنا خوش آئند ہے آئی ایم ایف ہماری معاشی حکمت عملی کوتسلیم کرتی ہے۔ ہمارے لیے دورہ چین سیاسی اورمعاشی طورپربہت اہم ہے چین کو کہنے جارہے ہیں ہماری مدد کریں، اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔
مشیرتجارت عبدالرزاق دائود نے دورہ چین سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی اہم ہے دورے کے دوران تجارت کے حوالے سے چین سے بات کریں گے چاول،سیمنٹ سمیت زراعت کے شعبے کےلیے کافی فائدہ ہوگا، جس سے ہمارا ایکسپورٹ بڑھے گا۔
لاہورائیرپورٹ پرڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد ،3 مسافر…
سال 2022 کا پہلا غیر ملکی دورہ،وزیراعظم وزراء کے ہمراہ چین روانہ ،وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ چین وزیرِ اعظم عمران خان وزراء کے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے
وفد میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں،وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے.
دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس…
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین کی شراکت داری کا کلیدی کردارہے،دورہ چین اہم ہے مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے ضروری ہے .ملکی دفاع کے لیے دن رات کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے حملوں کے ذمہ داروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ دورہ چین سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، دورہ چین سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا، چین سے مختلف شعبوں کیلئے ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی، دورہ چین میں دوطرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو ہوگی،
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پرروانہ ہوں گے وزیراعظم کے دورے کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 20 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوں گی چین کے صدر شی جن پنگ 2سال بعد کسی عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے جو وزیراعظم عمران خان ہیں وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان اورچین کے گہرے تعلقات کی وسعت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دورے میں مختلف کاروباری شخصیات اور بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹس پاکستان منتقل ہوں گے۔
پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری:آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ بلاول اور…
قبل ازیں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران سی پیک سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی جب کہ چین میں قیام کے دوران ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی امورپربھی پرتبادلہ خیال ہوگا۔
پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی،عثمان بزدار
ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کادورہ پاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا، وزیراعظم کے دورے میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سےخطاب کریں گے جب کہ چین میں تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔