نئی دہلی: چین نے بھارت کو دھمکی لگائی ہے کہ چینی کمپنی ہواوے کو بھارت میں کام کرنے سے نہ روکا جائے ورنہ س کے اثرات بہت برے مرتب ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو دھمکی لگائی ہے کہ ہواوے کمپنی کو بھارت میں کام کرنے سے نہ روکا جائے اگر بھارت ہواوے کو کام کرنے سے روکتا ہے تو اس فیصلے کا اثر چین میں موجود بھارتی کمپنیوں پر ہوسکتا ہے. بھارتی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی راوی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ ہندوستان میں 5G سیلولر نیٹ ورک نصب کرنے کے لئے اگلے چند مہینوں میں ٹرائلز ہونے ہیں، لیکن ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آیا وہ چین کی ہواوے کمپنی کو دعوت دے رہیں یا نہیں.
یاد رہے کہ ہواوے جو کہ دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، پچھلے کچھ عرصے سے امریکہ اور چین کی معاشی جنگ کی وجہ سے زد میں آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں ہواوے کمپنی سے انڈرائڈ سسٹم ختم کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی اپنے اتحادی ملکوں کو کہا کہ چینی کمپنی ہواوے کو استعمال نہ کیا جائے، تاہم اب کہا جارہا ہے کہ بھارت نے بھی امریکی صدر کی بات مانی ہے.