جاپان میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر چین سے نہیں بیٹھیں گے، چین کی امریکہ کو دھمکی

0
67

بیجنگ :جاپان میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر چین سے نہیں بیٹھیں گے، چین کی امریکہ کو دھمکی،اطلاعات کے مطابق چین نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی جاپان میں تنصیب کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے خطے میں بڑھتے ہوئے چینی اثرورسوخ کے پیش نظرجاپان میں جدید میزائل نصب کرنے کا اعلان کرکے چین ،روس کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ،اس سے پہلے پینٹاگون نے یہ نشاندہی بھی کی تھی کہ مذکورہ میزائل یورپ اور ایشیا میں موجود امریکی اتحادی ممالک میں نصب کیے جائیں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردارکیا ہےکہ وہ جاپان میں میزائل نصب کرنے سے بازرہے ورنہ نتائج کاذمہ دارخود امریکہ ہوگا

یاد رہے کہ اس سے پہلے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاکہ مذکورہ میزائل نظام کو راکٹ داغنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اگر اس کی تنصیب جاپان میں ہوتی ہے تو روس کے اورال خطے میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ان راکٹوں سے چین کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو روس کا سٹریٹیجک شراکتدار ہے۔

Leave a reply