ٹوکیو:چین جاپانیوں پرکرونا ویکسین کےٹیسٹ کررہا ہے،بازآجائے:جاپان نے خبردارکردیا،اطلاعات کے مطابق جاپان نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین میں موجود جاپنی شہریوں پرکرونا ویکسین کے ٹیسٹ کررہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سراسرخلاف ورزی ہے

جاپانی کی حکومت کے طرف چینی سفیر کوپیغام دیتے ہوئے خبردارکیا گیا ہے کہ ان کے پاس ایسی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چینی حکام چین میں موجود جاپانیوں کوپکڑ پکڑ کران پرکرونا ویکسین کے ٹیسٹ کررہا ہے جس کی وجہ سے جاپانی سخت پریشان ہیں

ادھر ٹوکیو میں جاپانی وزارت خارجہ کی طرف سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اگرکسی جاپانی کو کچھ ہوا تو چین اس کا ذمہ دار ہوگا

دوسری طرف چین نے جاپان کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اورکہا کہ ایسی کوئی بات نہیں یہ پراپیگنڈہ ہے ،چین تمام انسانی حقوق کا علمبردار ہے

Shares: