اب چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر والے افراد بھی لگا سکیں گے

0
36

چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر والے افراد بھی لگا سکیں گے

باغی ٹی وی ڈریپ نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دے دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ نے اجازت اپنے 301ویں اجلاس میں دی۔ڈریپ نے روسی ویکسین اسپوٹنک کو بھی 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو لگانے کی اجازت دے دی۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ 6 رکنی ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈریپ کی اجازت کے بعد نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم (نمز) میں رجسٹرڈ 60 سال سے زائد عمر کے تمام ہیلتھ کیئر ورکرز مجاز کووڈویکسین سنٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Leave a reply