چین کا بے قابو راکٹ زمین پرکسی بھی جگہ گرکرتباہی مچاسکتاہے:روس نے دنیا کوخبردارکردیا

0
34

ماسکو:چین کا بے قابو راکٹ زمین پرکسی بھی جگہ گرکرتباہی مچاسکتاہے:روس نے دنیا کوخبردارکردیا،اطلاعات کےمطابق چین کا بے قابو راکٹ "لانگ مارچ فائیو بی” زمین پر کہاں گرے گا؟ اس حوالے سے روسی اسپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کردیا۔

روسی ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو بھی خبردار کردیا، امریکا، لاطینی امریکا، افریقا یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں، ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے، توقع ہے راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ خلا سے زمین پر گرنے والی 10 بڑی اشیا میں شامل ہے ، بائیس ٹن وزنی راکٹ 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے جس کے اتوار کی صبح زمین پر گرنے کا خدشہ ہے۔

دوسری چینی خلائی ماہرین بھی اس راکٹ کے زمین گرنے کے حوالے سے سخت پریشان ہیں اورکسی بھی ممکنہ نقصان کے حوالے سے بھی چینی حکام میں بہت زیادہ پریشانی پائی جارہی ہے

Leave a reply