چینی کی ناک سے خون کے فوارے:لاہورایئرپورٹ پرخوف کی فضا،چینی کوہسپتال پہنچا دیا گیا

لاہور:چینی کی ناک سے خون کے فوارے:لاہورایئرپورٹ پرخوف کی فضا،چینی کوہسپتال پہنچا دیا گیا ا،طلاعات کےمطابق لاہور ائیر پورٹ پر چین کے ایک شہری کی حالت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ڈیمنگ یاؤ نامی چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے صبح 9 بجے کراچی سے لاہور پہنچا تھا اور لاؤنج میں بیٹھا تھا کہ اس دوران اچانک اس کی ناک سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے چینی مسافر کا معائنہ کیا، چینی مسافر کا بلڈ پریشر نارمل تھا اور اسے بخار بھی نہیں تھا تاہم ابتدائی طبی معائنے کے بعد چینی مسافر کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ چینی مسافر چین کے شہر ارمچی جانا چاہتا تھا جب کہ ان دنوں ارمچی کی پروازیں منسوخ ہیں۔

Comments are closed.