راولپنڈی:چینی سفیر کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور کورونا وبا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی جانب سے فوری میڈیکل سپلائی کی فراہمی پر سفیر یاؤجنگ سے اظہار تشکر کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی میڈیکل ماہرین کی پاکستان آمد اور تعاون کو بھی سراہا۔ اس موقع پر چینی سفیر یاؤجنگ نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اس ملاقات میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے متعلق بھی اہم بات چیت ہوئی ہے