دنیا کو کس قسم کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟،اگریہ ہے توپھربے سود: چینی صدر کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں سوال

0
37

نیویارک : دنیا کو کس قسم کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟، چینی صدر کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں سوال،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے منعقدہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے ناظرین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ دنیا کو کس قسم کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟

غیر ملکی خبررسان ادارے کے مطابق شی جن پنگ کا شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوروناوائرس وبا کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ کو کس طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے اور ان حالات میں دنیا کو کس قسم کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے؟۔

انہوں نے پھر خود ہی ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “انصاف کی پاسداری ، قانون کی حکمرانی ، تعاون ، اور عملی اقدامات پر توجہ دی جائے۔ اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی نظام اور قانون کی پاسداری لازمی ہے۔

Leave a reply