چینی حکومت کا شہریوں کو اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے کی ہدایت

چین کی حکومت نے اپنے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ضروری سامان ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے-

باغی ٹی وی : "روئٹرز کے مطابق چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری نوٹس میں اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم اس سال چین میں شدید بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہےوزارت نے مقامی حکام سے سپلائی چین کو آسانی سے چلانے اور قیمتیں مستحکم رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

روئٹرز نے چین کے سرکاری میڈیا” دی اکنامک ڈیلی” کے حوالے سے لکھا کہ اخبار نے اپنے قارئین سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مشورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے تو گھر والے تیار ہیں یہ نوٹس غیر معمولی نہیں لیکن یہ اس وقت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے اور حالیہ کوویڈ کیسز کی وجہ سے آیا ہے۔

چین میں موسم سرما کے قریب آتے ہی کھانے کی قیمتیں روایتی طور پر بڑھ جاتی ہیں، لیکن حالیہ ہفتوں میں شدید موسم کی وجہ سے بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے چین دنیا میں خوراک کی مصنوعات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور اس کے اہم سپلائرز میں امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا ہیں۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن ہے چین میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اور شنگھائی ڈزنی لینڈ کو کم از کم دو دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.