مزید دیکھیں

مقبول

سکھر :ڈی آئی جی کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی...

کراچی کے بعد لاہور میں بھی رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی کے بعد لاہور میں ناقص اور غیر رجسٹرڈ...

قیدی سےملاقات،امریکی سفارتخانےکے ارکان اڈیالہ جیل جا پہنچے

امریکی سفارت خانے کے وفد نے قیدی سے ملاقات...

کرکٹ کی دنیا عدم تحفظ ، گندی مردانہ ذہنیت سے بھری ہوئی ، عنایہ

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے،...

چینی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر کل تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچیں گے

چین کے صدر شی جنپنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر کل (بدھ) کو سعودی عرب پہنچیں گے۔

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روزہ دورہ چینی صدر سعودی عرب کے فرمانروا سلمان عبد العزیز کے دعوت پر کر رہے ہیں اپنے دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سعودی فرمانروا کے علاوہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔

اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ خلیجی ممالک اور چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی کے علاوہ سعودی عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت کریں گے۔

ان دونوں اہم اجلاسوں میں چین کے خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات میں استحکام پر بھی غور کیا جائے گا جس کے لیے سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے سعودی عرب چین کے جی سی سی اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم ذریعہ ہے۔

چینی صدر کا سعودی عرب کا یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب تیل کی پیداوار بڑھانے کے مطالبے پر امریکا کے سعودی عرب سے تعلقات میں تناؤ ہے اور ٹرمپ دور سسے چین کے ساتھ ہونے والی معاشی جنگ بھی ابھی تھمی نہیں ہے۔

کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پرگرنے سے27 افراد ہلاک