بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

باغی ٹی وی :چینی خبررساں ادارے ژنہوا کے مطابق چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یقین ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان یقیناً ملک کی ترقی کے نصب العین میں نئی اور مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کو روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا اور مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا، چین اور پاکستان کو چین پاک چار موسموں کےاسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتے ہوئے نئے عہد میں ایک قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔

وزیر اعظم کے تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما سوتے رہے

ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو 24 واں وزیرِاعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں،اسلامی جمہوری ایران پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے کا عزم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ انہوں نے قائد ایوان کی نشست بھی سنبھال لی، شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا، جبکہ کل 293 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات : بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ …

Shares: