وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی چین کے سفیر Mr.Nong Rong سے وزارت داخلہ میں ملاقات،ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چینی سفیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا-
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان اور چین دو جسم ایک جان ہیں- پاکستان کے عوام کروناجیسے مشکل وقت میں چین کی جانب سے کئے جانے والے تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں-
سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے -سی پیک پراجیکٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں- وزارت داخلہ نے ایف سی اور فرنٹیئر کور کو تمام ضروری سہولیات اور مین پاور فراہم کی ہے- ان اقدامات کا مقصد گواردر اور گردونواح میں سکیورٹی اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے-ورکرز ویزہ اور متعلقہ امور کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں-سی پیک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معاشی طور پربہت مثبت اثر ہے-
چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہمیشہ مثبت طور پر نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے-
سی پیک اور دیگر امور میں سکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات پر چینی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا،کروناصورتحال پر بات کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لئے کام جاری ہے- امید کرتے ہیں کہ نئے سال کے ساتھ کچھ اچھی خبر ملے گی وزیر داخلہ نے چینی سفیر کا یادگاری شیلڈ بھی پیش کی








