چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں تیز ہوگئیں

چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں تیز ہوگئیں

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

یہ اہم بات پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے۔ دونوں حکومتیں پاک چین اقتصادی راہداری کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہ ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں مل کر ان خطرات کو شکست دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمنوں کو ان کے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں اطراف سے کووڈ 19 کے چینلجز کے باوجود سی پیک پراجیکٹ جاری ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے چینجلز سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے ہم پراعتماد ہیں۔ منفی عناصر ہمیں سی پیک کے حوالے سے تعاون سے نہیں روک سکتے۔ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں گے.ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی عوام کی ترقی کے حوالے سے ہے۔ چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کیساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے.

نیپالی وزیر خارجہ کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی ہیں،وزیر خارجہ کی نیپالی سفیر سے گفتگو


واضح رہے کہ ‏پاکستان میں نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی ہے

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان اور نیپال کے مابین سیاسی مذاکرات کے چوتھے اجلاس کا کامیاب انعقاد، روابط میں فروغ کی عکاسی کرتا ہے

Comments are closed.