وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے، سی پیک کی صورت میں چین کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، چین اور پاکستان کے تعلقات طویل اور وسیع ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

معروف چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستان کو ہر شعبہ میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے، گذشتہ تین دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی ہے خاص طور پر زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چین کی معاونت درکار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے، صنعتی شعبہ میں ترقی کیلئے پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز سے احسن طریقہ سے نبرد آزما ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان اہم منصوبہ ہے، سی پیک کی صورت میں چین کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات طویل اور وسیع ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے.

قبل ازیں بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں چائنیز کمپنی کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ،وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین, وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی, سیکرٹری برائے داخلہ, خزانہ, خارجہ, سیکرٹری برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ, پٹرولیم، پاور، آئی ٹی ، ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

۔۔وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پاکستان چین کی کثیرالجہت تعلقات اور سرمایہ کاری میں موجود مزید ممکنہ مواقع پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چائنیز کمپنیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چائنہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جلد فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جائے۔ پاکستان میں کام کرنے والی تمام چائنیزکمپنیز کے ملازمین کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے.

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ 2014ء میں جب ڈی چوک میں دھرنا ہو رہا تھا اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے سکھائے گئے تھے اور قبریں کھودی گئی تھیں اس وقت عمران نیازی گلا پھاڑ پھاڑ کر کہہ رہا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم کو بھی پکڑ کے لے آئو’ اس نے رات کی تاریکی میں پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ کردیا۔

Shares: