چینی وفد کی وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات، سی پیک سے متعلق ہوئے اہم فیصلے

چینی وزیر ٹرانسپورٹ کی قیادت میں سی پیک جوائینٹ ورکنگ گروپ کے اعلیٰ سطح کے چینی وفد نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی، اس موقع پر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کر دیئے گئے،

مراد سعید کا قومی اسمبلی میں آصف زرداری پر سنگین الزام، اپوزیشن کا زبردست شور شرابا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی کا تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسرے مرحلہ میں مغربی روٹ پر 1270 کلو میٹر کی شاہراہیں اورگلگت سے چترال اور ڈی آئی خان سے ژوب تک شاہراہیں بھی تعمیر ہوں گی، پشاور تا ڈی آئی خان اور سوات ایکسپریس وے فیز ٹو سمیت قراقرم ہائی وے پر بھی کام ہوگا۔چینی وفد نے پاکستانی حکومت کی مہمان نوازی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کے لئے وزارت مواصلات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کی آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی قیادت نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا ہے،

آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

وزیر مواصلات مراد سعید نے چینی انجینئرز کی محنت،عزم اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ سی پیک کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے۔سی پیک سے ملازمتوں کے مواقع،انفراسٹرکچر اور مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا۔وزیر مواصلات نے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق بھی چینی وفد کو آگاہ اور کشمیر کے معاملہ پر چینی حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔مراد سعید نے چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشی و اقتصادی ترقی سمیت غربت کے خاتمہ کے لیے چین ایک رول ماڈل ہے۔وفد کو سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں زراعت،سیاحت اور غربت کے خاتمہ میں ترجیحات سے بھی آگاہ کیا گی

Comments are closed.