مزید دیکھیں

مقبول

چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

چنیوٹ؛ 8سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کمسن بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں 6 ملزمان نے 8 سالہ بچی جگنی سے مبینہ زیادتی کی۔جنسی تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کمسن بچی کے والد رمضان کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان میری بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی۔ میری خون میں لت پت بیٹی ہسپتال میں تڑپ رہی ہے۔ مجھے انصاف دیا جائے. چنیوٹ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمسن بچی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
اس حوالے سے چیئرمین پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچی سے اجتماعی زیادتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ بچی کو علاج معالجہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
دریں اثنا چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو علاج معالجہ سمیت مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان سخت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra