چنیوٹ (مہر طاہر رشید سیال کی رپورٹ )یوم القدس کے موقع پر عظیم الشان ریلی نکالی گئی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلیمین عاشق حسین بخاری
مرکزی نمائندہ آئی ایس او پاکستان برادر کمیل زیدی،جامعہ بعثت سے آغا عمران نواز،کلیتہ الاہلیبیت سے آغا جواد محسنی،جماعت اسلامی کےضلعی ناظم چوھدری اسلام نے خطاب کیا۔
ریلی میں سٹیج سیکٹری کے فرائض سابقہ ڈویژنل صدر آئیایساو پاکستان و موجودہ جنرل سیکٹری MWM ضلع چنیوٹ ڈاکٹر محمد علی نے سر انجام دئیے،ریلی میں تمام۔سیاسی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی ،شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا،ریلی جامعہ مسجد صاحب الزمان جھنگ روڈ سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی ،شرکاء کی امریکہ اور اسرائیل کیخلاف۔ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی،ریلی میں خواتین۔ بچیوں ۔ مرد حضرات کی بڑی تعداد میں شرکت،مقررین نے کہا کہ
یوم القدس فلسطین، کشمیر، عراق،شام اور یمن کے مظلومین کی داد رسی کا دن ہے،امت مسلمہ کسی صورت اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے۔ مسلم ممالک کے مابین نارملائزیشن امریکہ کی شکست اور اسرائیل کی نابودی کا اعلان ہے۔ پاکستان کا فلسطین کاز کے ساتھ ایک تاریخی رشتہ ہے جسے کسی کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے۔ اسرائیل کیلئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں ان کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔ بیت المقدس کی نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔

Shares: