( 19 مارچ 2021 ، رات 8 بجے )چشتیاں میں پولیس خاتون کا بیان عدالت کے سامنے ریکارڈ کروانے کےلئے لے کر آئی، ڈنڈا بردار مخالفین نے خاتون کو عدالت میں گواہی دینے سے باز رکھنے کےلئے گاڑی سے گھسیٹتے ہوئے اغواء کرلیا، پنجاب پولیس کے اہلکار کھڑے تماشہ دیکھتے رہے۔۔
جبکہ دوسری جانب قدوس بیگ ڈی پی او بہاولنگر نے موقف اپنایا کہ چشتیاں میں لڑکی کے مبینہ اغواء کا معاملہ. لڑکی کے اغواء کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی.
لڑکی اغواء نہ ہوئی ہے بلکہ پولیس کی حراست میں ہے، ملزمان کی CCTV فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے. اغواء کی کوشش کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد افضل اور لکھو شامل ہی لڑکی کو عدالت کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسکو پولیس نے ناکام بنا دیا.








