سیرو سیاحت کے لیے شمالی علاق جات کا رخ کرنےوالے محتاط رہیں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں سیرو سیاحت کے لیے جانے والے سیاح محتاط رہیں قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں مگر تا حال کوئی گلاف الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

چند ہفتوں میں گلاف (برفانی جھیل ) پھٹنے کے دو بڑا واقعات رونما ہوچکے ہیں جس سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ پہلا واقعہ چند ہفتے پہلے ہنزہ ششپر گلشئیر اور دوسرا کل چترال گولن گول میں پیش آیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جھیل پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مقامی آبادی کو مالی نقصان پہنچا ہے۔ آج صورتحال کادوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔

چترال اور اسکردو میں متعدد برفانی جھیلیں پائی جاتی ہیں جنہیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے۔

ریسکیو1122 نے اپنی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور ایکسیویٹر موقع پر کل رات سے موجود ہیں سیلاب کی وجہ سے آمدورفت بالکل ختم ہو چکی ہیں اور سیلابی ریلا تا حال جاری ہے جس کی وجہ سے روڈ کو بحال کرنے کامتاثر ہواہے۔

ادھر وزیراعظم کی بہن علیمہ خان بھی گولین کےمقام پر پھنس گئیں،ڈپٹی کمشنر چترل کے مطابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان سیروتفریح کے لیے آئی ہوئی تھیں،علیمہ خان کومتاثرہ علاقے سے نکالنےکیلیےہیلی کاپٹرکاانتظام کیاجارہاہے،

Shares: