چترال کے عظیم فن کار۔ جس نے پولیو کی بیماری کو اپنے ہنر سے شکست دے دی ، چترال (فتح اللہ) چترال نہ صرف اپنے دلکش نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہ وادی ہنر مندوں سے بھی بھرا ہوا ہے۔ دنیا کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں یہاں عظیم افراد نمایاں ہیں۔ تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور رحمت ولی چترال کی وادی کیلاش سے تعلق رکھتے ہیں ، رحمت پولیو سے متاثرہ ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس کو بہانہ نہیں بنایا بلکہ بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لات ہوئے شاہکار فنون تخلیق کئے ہیں۔

وہ لکڑی سے ہر اس چیز کا ہوبہو مجسمہ بناتے ہیں جسے ایک بار انہیں دکھایا جاتا ہے۔ ان ک کا دعویٰ ہے آپ مجھے کسی بھی چیز کی تصویر دکھائیے میں اسے ایک بار دیکھ کر لکڑی کی صورت میں مجسم کردوں گا، تصاویر میں ان کے بنانے گئے فن کے کچھ نمونے دیے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی ان کی مہارت اور فن کی تعریف کریں گے ۔

Shares: