چترال میں برطانوی کوہ پیماؤں کو حادثہ، تین تاحال لاپتہ
چترال کےعلاقہ یارخون لشٹ میں برطانوی کوہ پیماؤں کوحادثہ پیش آیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہ پیما رسہ ٹوٹ جانے سے کھائی میں جاگرے ،ضلعی انمتظامیہ نے اطلاع ملنے پر کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر روانہ کیا، ڈی پی او وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ کھائی میں 5 کوہ پیما گرے تھے، دو کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، تین ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے.
غزر، برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، چارغیرملکی زخمی
لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، علاقہ کے مقامی افراد بھی برطانوی کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو کئے گئے کوہ پیماؤں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے