باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون سے متعلق ایک نیا کلچر شروع ہوا ہے،نئے پروجیکٹ کے حوالے سےکہا جاتا ہے کہ فلاں حکومت نے سوچا تھا،ایم ایل ون منصوبہ پشاور سے کراچی تک ہے،منصوبے کی ایک ہفتہ قبل حکومت نے منظوری دی ہے،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایا گیا،چترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہو گی، ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کیلئے مواصلاتی رابطوں کو فروغ دے رہے ہیں،رواں سال 5 بڑے منصوبے شروع ہونگے،سی پیک مغربی روٹ سے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور ہونگی، کوہاٹ ۔ڈی آئی خان روٹ کی تعمیر کیلئے 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے کہنے پر یا ان کے ڈر سے پاکستان کی عوام پر کئی پابندی لگا رہی ہے جو عوام کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، ملک میں بنائے جانے والے قوانین کا غلط استعمال ہورہا ہے۔

چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

قومی اسمبلی اجلاس،ن لیگ، پی پی، جے یو آئی کی حمایت کے بعد انسداد دہشت گردی بل منظور

سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہاں ہمیں یے خدشہ ہوا کے آپ نے جو قانون بنایا وہ اس لیے کے بلیک اکانومی کو روکیں، لیکن آپ کی جو وائیٹ اکانومی ہے اس کا بہی خدشہ تھا کے بلیک کی طرف چلی جائے. جو بل جن کو ہم سپورٹ کر رہے ہین یا نہیں انکا ایک ہی بار ذکر کروں گا، ایف اے ٹی ایف ایسی تلوار ہے جو پاکستان پر بڑے عرصے سے لٹکی ہوئی ہے، ماضی کی غلطیاں کہہ دیں یا بزنس کا طریقہ کار کہہ دیں، دنیا کے حساب سے اس میں کئی خامیاں ہیں، موجودہ دور میں اسکا زیادہ پریشر آیا ہے کہ ان ساری چیزوں کو درست کیا جائے تا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکے

سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے کافی ساری ،سب سائیڈوں سے جکڑے ہوئے ہیں،پاکستان کے جو دشمن ہیں وہ اس ساری چیز کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ایک ایک چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کہاں پاکستان کو ٹریپ کر سکتے ہیں، مشکل یہ ہوئی کہ انہوں نے ہمیں گھیرا تو ہم نے بھی کافی چیزوں پر ان سے حامی بھری، کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ہمیں ویسے بھی کرنی چاہئے تھی وہ اچھا ہے ،

سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ہم نے اپنے ہی پاکستانی ہیں ان کے اوپر قدغنیں لگائی ہیں، انکے کہنے پر کہہ دیں یا ڈر کر کہہ دیں، ہم نے ساری چیزوں کو ایک پاکستانی کے ناطے سے دیکھا ہے، کیا وہ چیزیں ہیں جو شائد ہم زیادہ ہی آگے بڑھ رہے ہیں، کچھ طریقوں سے ہم قدغنیں لگا کر ظلم کر رہے ہیں،مجھے خوشی ہے کہ کئی چیزوں پر پوائنٹ کیا ،کچھ ایسی چیزیں ہیں جن پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوا، پاکستان کے آئین کے حساب سے بہت مشکل چیز ہے کسی پاکستانی کو انکو ہضم کرنا، انسداد دہشت گردی بل میں ان لوگوں پر فوکس ہونا ہے جن پر بل بنا تھا، بل کا مقصد دہشت گردی کو ختم کرنا تھا، پاکستان میں جو لوگ دہشت گردی کر رہے ہیں،جن کی وجہ سے معیشت نہیں چل سکتی تھی انکے خلاف یہ بل آ رہا ہے، ان پر فوکس کرنا ہو گا،اس حد تک ہم بالکل حکومت کے ساتھ ہین، جو دہشت گرد ہے خواہ وہ پاکستان میں کرے یا دنیا میں کہیں بھی ہم اسکے خلاف ہیں، ملکر انکے خلاف لڑیں گے، انکی فنڈنگ روکنے کے لئے کوشش کریں گے،

سید نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہی رہی کہ جو دہشت گرد نہیں ،کسی نہ کسی وجہ سے اس قانون کی زد میں آیا اس کو کچھ نہیں کہنا چاہئے، ہمارا حکومت کے ساتھ مذاکرات اسی پر ہوئے

قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے انسداد دہشت گردی بل کے اہم نکات سامنے آ گئے

Shares: