چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت ق لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس
باغی ٹی وی :چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں
مسلم لیگ قائد اعظم کے سیاسی معاملات پر ارکان قومی اسمبلی کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا .
چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کا بھی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کردیا
ارکان قومی اسمبلی کی طرح ارکان صوبائی اسمبلی سے سیاسی صورتحال پرآئندہ حکمت عملی کے لئے مشاورت ہوگی
سینئر قیادت اور رہنماؤں کی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اہم فیصلے کیے جائیں گے،
اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اہم امورپر پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا
ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی نے پارٹی قیادت کو اہم امور پرتجاویز دیں
اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی