لاہور:صحافتی تنظیموں کی طرف سے فیاض الحسن چوہان کی اینکرزکے لیے نازیبا الفاظ استعمال کی شدید مذمت،اطلاعات کے مطابق صدر اور سیکرٹری ایمرا کی صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اینکر پرسنز کے لئے نازیبا الفاظ کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیاض الحسن چوہان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق صدرایمرا آصف بٹ نے پاکستان کے معروف اینکرپرسنزکے خلاف نازیبا اورگھٹیا زبان استعمال کرنے پرجوحقائق ایک مبینہ کال ریکارڈنگ کی صورت میں سامنے آئے ہیں یہ اس بات کا تقاضا کرتی ہےکہ فیاض الحسن چوہان کی گھٹیازبان بندی کی تحقیقات ہونی چاہیں اورصوبائی وزیرکے خلاف وزیراعظم کوکارروائی کرنی چاہیے،آصف بٹ نے مزید کہا کہ مبینہ کال ریکارڈنگ میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےجونازیبا زبان استعمال کی وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

صدر آصف بٹ نے کہاکہ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو کسی کی ہرزہ سرائی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ اینکر پرسنرسنز نے حقائق عوام کے سامنے لانے کے لئے مثبت اور پیشہ ورانہ کام کیا۔۔ آصف بٹ نے کہا کہ صوبائی وزیر کا عہدہ اس طرح کی زبان کے استعمال سے گریز کرنے کا تقاضہ کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی صحافتی برادری کے لئے نازیبازبان استعمال کر چکے ہیں

فیاض الحسن چوہان نے بدزبانی پر میڈیا سے معافی نہ مانگی تو ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا،صوبائی وزیر کی ہرزہ سرائی سے پاکستان تحریک انصاف کاعوامی امیج متاثر ہو رہا ہے ایمراباڈی نے خبردار کیا ہےکہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے نازیبازبان استعمال کرنے والے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی مزمت نہ کی تو میڈیا تحریک انصاف کا مکمل بائیکاٹ کرے گا

Shares: