چور کون ہےعوام آٹا چور اور چینی چورکے نعرے لگا رہی ہے، حمزہ شہباز کی حکومت پر کڑی تنقید
باغی ٹی وی :حمزہ شہباز میڈیا ٹاک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی اور تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیا گیا تھا.معیشت کے اعشارے منفی ہے.ہم نے پہلے دن سے میثاق معیشت کی پیش کش کی.میثاق معیشت کی پیش کش کے بدلے میں ہمیں چور ڈاکو کہا گیا.اب عوام دیکھ رہی ہے آٹا چور اور چینی چور کون ہیں.عوام آٹا چور اور چینی چوروں کے نعرے لگا رہی ہے.آج حکومت کے ساتھ مقافات عمل ہو رہا ہے
انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہوتا یہ معیشت کے لیے زہر قاتل ہے.اب سایسی جماعتوں کے بقا کی نہیں ملکی بقا کی بات ہے.لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں حکومت کہتی ہے گھبرانا نہیں.انہوں نے اپنی نا اہلی کے بوجھ تلے پرانے پاکستان کو بھی دبا دیا ہے.ہم نے ڈینگی کو ختم کیا ہوش کے ناخن و کرونا جیسے وائرس نمٹنے کے لیے تدارک اپنائیں
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرونا کے خاتمے کے لیے آپ کے ساتھ ہے.ڈالر پھر مہنگا ہوگیا یے لوگ مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں.نیب نیازی گٹھ جوڑ کی آصل حقیقت یہ ہے جس پر کرپشن ثابت نہ ہو اس پر آمدن سے زائد آثاثہ جات کا کیس بنا دو،دنیا میں پٹرول کی قیمت کم ہوئ ہے انہوں نے لیوی کی مد میں حساب برابر کر دیا،بارہ لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہیں فیکٹریوں کو تالے لگ چکے ہیں مستقبل میں کیا ہوحگا کسی کو نہہی۔قیامت آجائے گی لیکن بی آر ٹی منصوبہ نہیں چلے گا، نیب کو حکومتی کرپشن والے لوگ نظر نہیں آتے، وقت آ رہا ہے عوام آپکو نہیں چھوڑے گی، کنٹینر پر کیے گے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اب گھبراہٹ حکومتی ایوانوں میں ہے ملکی معیشت برباد کر کے قوم کی کمر توڈی ہے.یوم حساب آئے گا.ن لیگ نے کڑوا گھونٹ پنجاب سمبلی میں پیا ہے اہماری اکثریت تھی پنجاب میں ، ہماری اکژیت ختم کر کے پی ٹی آئ کی حکومت بنائ گئ ہے جو کہ عوام پر عزاب ہے،جنوبی پنجاب کے سیکریٹیریٹ کے لیے حکومت گتھم گٹھا ہے
کوئی ملتان میں اور کوئی لودھراں میں۔ سیکریٹیریٹ بنانا چاہتا ہے.نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے حسد اور انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں. نواز شریف نے جیلیں کاٹی ہیں نواز شریف بھی آئے گا اور شہباز شریف بھی ملک میںآئے گا.