چوری اور ڈکیٹیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

بورےوالا، سرکل میں چوری اور ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری شہری لا کھوں روپے مالیت سے محروم ہوگئے گزشتہ رات تھانہ فتح شاہ کی حدود میں سات مسلح ڈاکو مسافروں سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے دوسری واردات میں تھا نہ ماڈل ٹاون کے علاقے جوئیہ روڈ پر دو نامعلوم ڈاکو یو فون کی فرنچائز سے گن ہوائنٹ پر چالیس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیے تھے

تیسری واردات کچھ دیر پہلے کالج روڈ پر واقع نجی بینک کے باہر ہوئی مسلح موٹر سائکل سوار ڈاکو شہری سےنقدی چھین کر فرار ہوگئے بورےوالا سرکل پولیس تمام وارداتوں میں ملوث افراد کو ٹریس کرنے میں مصروف لیکن ابھی تک کوئی بھی کامیابی نہیں مل سکی۔

رضوان سلیمی نمائندہ باغی ٹی وی بورے والا

Comments are closed.