ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے چوری ہونیوالا کروڑوں روپے مالیت کا مال برآمد ،ملزمان گرفتار

گرفتار ایک ملزم ایف آئی اے سے جبری طور پر برطرف کیا گیا تھا
0
138

راولپنڈی پولیس نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مال خانہ سے چوری ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا مال مقدمہ برآمد کرکے سابقہ ایف آئی اے ملازم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : تھانہ مندرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو ٹول پلازہ پر رکنے کا اشارہ کیا، بھاگنے پر تعاقب کرکے ایل آر بی ٹی اسپتال کے قریب پکڑ لیا گیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر ایف آئی اے تھانہ سی بی سی دفتر سیکٹر جی 13سے چوری کیے گئے مال مقدمات کے 7 پارسلز، موبائل فونز، وائرلیس سیٹ، گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹس، سروس کارڈز، ایئرپورٹ پر داخلہ کا عارضی پرمٹ، قومی شناختی کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز، موبائل سمز، ماسک، افغان سیٹیزن کارڈ اور ترکش کارڈ برآمد کرلیے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سعد انور اور محمد حمزہ نے اعتراف کیا کہ برآمد سامان ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز تھانہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل سیکٹر جی 13 سے گزشتہ روز چوری کیا جس میں عبداللہ خان، مہتاب، علی اور حسن بھی ان کے ساتھ شامل تھے،گرفتار ایک ملزم ایف آئی اے سے جبری طور پر برطرف کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کے 4 دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایف آئی اے کے چوری ہونے والے مال مقدمات کے برآمدگی کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،قبضہ میں لیے گئے مختلف پارسلز میں 5کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی موجود ہے-

Leave a reply