چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتا ہے یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، مراد سعید

0
29

چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتا ہے یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، مراد سعید

باغی ٹی وی : مراد سعید نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتا ہے یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، ان کی سیاست کا محور صرف لوٹ مار کے پیسے بچانا ہے، زرداریوں اور شریفوں کے پاس لوٹی دولت کا جواب نہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس پالیسیوں سے مختلف محاذوں پر کامیابیاں مل رہی ہیں، این ایچ اے کے تمام منصوبوں میں جی آئی ایس کا اطلاق کریں گے، حیدر آباد سکھر موٹر وے کی ایکنک نے منظوری دے دی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے سے عوام کو ریلیف ملے گا، چیلنجز کے باوجود معاشی صورتحال میں بہتری آئی۔

واضح‌رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم کے لیے 9 ستمبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی، آپ کے دباؤ کی وجہ سے ہم اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے، پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پھر سے اسلام آباد کو یرغمال بنایا گیا، وکلا کو بھی عدالت آنے میں مشکلات پیش آئیں، فاروق نائیک کو بھی عدالت جانے نہیں دیا گیا، آج کارکنوں اور رہنماؤں کو عدالت جانے سے روکا گیا، کیا آزاد ریاست میں ایسے ہوتا ہے ؟ عوام اور وکلا سے کیا چھپانے کی کوشش کی گئی ؟ کیا آپ آصف زرداری سے اتنا ڈرتے ہیں؟۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا میرے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیلا جا رہا ہے، جمہوری، انسانی حقوق پر ہم اپنا بیانیہ نہیں بدلیں گے، آج سپریم کورٹ کے وکلا سے بدتمیزی کی گئی، آج ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے کل کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، نیب دباؤ ڈال کر اپنی مرضی سے کیس چلانے کی کوشش ہو رہی ہے

جعلی حکومت پورا خاندان بھی گرفتار کرلے ، 18 ویں ترمیم کا تحفظ‌ کرنا جانتے ہیں، بلاول

Leave a reply