چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

0
33
ٹرانسجینڈر بل،ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست

چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟ ایاز صادق کی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما سردار یا صادق نے فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خرچ پر جھوٹ بولنے کے بجائے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرائے،مسلم لیگ (ن) اپنے تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے،پی ٹی آئی اور اس کی قیادت فارن فنڈنگ مقدمے میں مفرور ہے،

ایاز صادق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر جھوٹے الزامات لگا کر پی ٹی آئی اپنی چوری چھپا نہیں سکتی،چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے پر اتنا غصہ کیوں؟

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے 5.8 فیصد شرح سے ترقی کرتا اورکم ترین 3 فیصد منہگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا،نالائق ٹولے نے اپنی نااہلی کی وجہ سے منہگائی کی اس شرح کو 14 فیصد پر پہنچادیا،ایک سال میں آپ نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا،ترقی کی شرح آج ڈھائی فیصد پر ہے ،ایشیاکی تیزترین ابھرتی معیشت کو15ماہ میں جنوبی ایشیاکی سست ترین معیشت میں ڈھالناپی ٹی آئی حکومت کاکارنامہ ہے

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مشیر خزانہ کو جتنی ٹماٹر کی قیمت معلوم ہے، اتنے ہی ان کے اعدادوشمار معتبر ہیں،الزام تراشیوں سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوا کرتے،بیڑہ غرق اور ستیاناس کا بیانیہ بول بول کر معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،مشیر خزانہ ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے تسلیم کیاتھا کہ پاکستان6 فیصد ترقی کی شرح حاصل کرلے گا،

Leave a reply