مظفرگڑھ تھانہ خانگڑھ کی حدود میں چوروں نے ات مچادی۔آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار۔ ڈی پی اومظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود میں چوروں نے ات مچادی ہے آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوکر خوف میں مبتلا ہوگئے ۔

گزشتہ شب موضع لانگ میں محمد اسلم ولد الللہ ڈتہ کے گھر چور داخل ہو کر تالے کاٹ کر گھر سے زیورات نقدی گھریلو سامان سمیت 450000 چارلاکھ پچاس ہزار کا نقصان کر گئے۔بستی کلاں میں حاجی مرید کے گھر داخل ہوے تو کچھ بھی ہاتھ نہ لگا۔جبکہ بستی کلاں میں دوسری واردات کرتے ہوے حاجی ربنواز گنگا کے گھر داخل ہو گئے

جہاں سے سی ڈی 70موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔چندروز قبل بستی حافظ والا میں صادق،آصف شبیر،کے گھر بھی داخل ہوے۔صادق کے گھر سے 4000درہم چارہزار درہم،155000نقدی ایک لاکھ پچپن ہزار نقدی،11تولہ سونا زیورات،سی ڈی 70موٹرسائیکل سمیت لاکھوں کا نقصان کر گئے۔آصف کے گھر سے سی ڈی 70موٹرسائیکل لے گئے۔شہریوں نے خانگڑھ اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلیے ڈی پی او مظفرگڑھ سے فی الفور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Shares: