بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے حال ہی میں کافی ود کرن میں اداکارہ سمانتھا کے ساتھ شرکت کی.شو میں کافی دلچپسپ سوالات کئے گئے.اکشے کمار نے کہا کہ میں آن لائن جا کر نہیںدیکھتا کہ کون کیا کہہ رہا ہے، جسکو جو کہنا ہے کہتا رہے. مسئلہ یہ ہےکہ جب صحافی لکھیں گے تو یقینا لوگ بھی باتیں کریں گے اور میں ان چیزوںکی پرواہ بالکل بھی نہیںکرتا. اکشے کمار سے جب کرن جوہر نے کہا کہ آپ کی عمر کے اداکاروںکو چھوٹی عمر کی لڑکی کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پر کیا کہیں گے؟ تو اکشے کمار نے کہا کہ جو ایسا کرتے ہیں وہ حسد اور جلن میں ایسا کرتے ہیں اب وہ جلتے ہیں تو جلتے رہیں، ویسے بھی کیا میں55 سال کا لگتا ہوں؟ مجھے ویسے اس قسم کی تنقید کی سمجھ نہیں آتی. اداکارہ سمانتھا جو
اکشے کمار کے ساتھ وہیں پر موجود تھیں انہوںنے بھی اکشے کمار کی بات کے ساتھ اتفاق کیا انہوںنے کہا کہ میں بالکل اکشے کی بات سے سہمت ہوں. سمانتھا نے یہ بھی کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ مقابلہ نہیںکر پاتی. یاد رہے کہ اکشے کمار بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جن کا کیرئیر بہت متاثر کن رہا ہے انہوںنے جب سے کیرئیر کا آغاز کیا تب سے لیکر اب تک مسلسل مصروف ہیں اور ان کے کریڈٹ پر آج تک ہٹ فلموںکی تعداد زیادہ ہے.وہ واحد وہ اداکار ہیں جو تیس سال کے بعد بھی بے حد مصروف ہیں.